مردوں کو کن خواتین کی جانب سب سے زیادہکشش محسوس ہوتی ہے؟ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر مرد خود بھی حیران رہ جائیں

              

اردو ریمارک (سڈنی تازہ ترین) نسوانی دلکشی
 ایک ایسا موضوع ہے کہ جس پر شاعروں نے دفتر کے دفتر تحریر کر چھوڑے ہیں، لیکن اس کے برعکس سانئسدانوں نے مردوں کو پرکشش ترین نظر آنے والی خواتین کے بارے میں انتہائی سادہ سا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 
یونیورسٹی آف کوئینز لینڈ کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ مرد جب کسی خاتون کے چہرے پر نظر ڈالتے ہیں تو ان کا دماغ انفارمیشن پراسیسنگ کے بنیادی کلیات کے تحت چہرے کے کم یا زیادہ دلکش نظر آنے کا فیصلہ کرتا ہے، اور اس کلیے کے تحت سادہ ترین چہرہ ہی حسین ترین چہرہ قرار پاتا ہے۔
ماہر نفسیات پروفیسر بل وان ہپل نے news.com.auکو بتایا کہ اس تحقیق کے دوران مردوں کو خواتین کے چہروں کی تصویر دیکھائی گئیں اور ساتھ ہی ان کے دماغ میں جاری انفامیشن پراسیسنگ کے عمل کا بھی مطالعہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ جب کسی چہرے کو دیکھتا ہے تو دماغ کا ویژول کورٹیکس نامی حصہ اس کے متعلق معلومات محفوظ کرتا ہے۔ چہرہ جتنا سادہ خدوخال پر مشتمل ہوگا اس کے متعلق معلومات کو پراسیس اور محفوظ کرنا دماغ کے لئے اتنا ہی آسان ہوگا، اور یہی وجہ ہے کہ پیچیدہ خدوخال والے چہروں کی نسبت سادہ خدوخال والے چہرے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں۔ 
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ متناسب خدوخال میں زیادہ دلچسپی محسوس ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ دماغ ان معلومات کو باآسانی پراسیس اور محفوظ کرسکتا ہے۔ اسی طرح سادہ اشکال، مثلاً خوشی، غم، پریشانی اور غصے وغیرہ کو ظاہر کرنے والے ایموٹیکون، بھی ہمیں فوری طور پر متاثر کرتے ہیں اور ہماری توجہ کھینچ لیتے ہیں، کیونکہ دماغ کے لئے ان کی مختصر اور سادہ معلومات کو پراسیس اور ذخیرہ کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔