Showing posts with label کھیل. Show all posts
Showing posts with label کھیل. Show all posts

امام الحق ایک ڈرپوک کھلاڑی ہے۔ یحیی حسنی


  امام الحق اس وقت بہت تنقید کا شکار ہے۔       
  یحیی حسنی نے امام الحق        

کو ڈرپوک بزدل کھلاڑی قرار دے دیا ۔ تفصیل آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

سرفراز احمد کو نسلی تعصب پر مبنی جملے پر معافی مانگنا پڑ گئی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جھنجھلاہٹ میں فیلکوایو کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی جملے پر معافی مانگنا پڑ گئی۔
ڈربن میں دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی اننگز کے 37 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی بولنگ کر رہے تھے، پیسر کی ایک گیند اسٹمپس کے انتہائی قریب سے گزرگئی، یہ موقع ہاتھ سے نکلنے پر جھنجھلاہٹ کا شکار سرفراز احمد نے فیلکوایو کو پکارتے ہوئے کہا کہ ’’ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے تو‘‘۔

کپتان کا اردو میں کہا گیا یہ جملہ اسٹمپ مائیک پر صاف سنائی دیا، ساتھی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے رمیز راجہ سے اس کا ترجمہ کرنے کیلیے کہا لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بات کو ٹالنے کی کوشش میں کہا کہ جملہ کافی لمبا ہے، جس کا ترجمہ کرنا تھوڑا مشکل ہے، بظاہر تو سرفراز کا مقصد یہی لگتا تھا کہ خوش قسمتی فیلکوایو کا ساتھ دے رہی ہے لیکن الفاظ اس طرح کے تھے کہ ان میں نسل پرستی کا تاثر پیدا ہوا۔

Tweet
کپتان کا یہ جملہ اسی وقت سوشل میڈیا اور میڈیا پر گردش کرنے لگا، شائقین اور شعیب اختر سمیت چند سابق کرکٹرز نے اس رویے کی سرزنش کردی، کئی معافی اور پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرنے لگے، آئی سی سی کی جانب سے 2012 میں بنائے گئے قوانین کے مطابق پہلی بار نسل پرستانہ رویہ کا مظاہرہ کرنے پر 2سے 4 ٹیسٹ یا 4سے 8محدود اوورز کے میچز میں شرکت پر پابندی لگ سکتی ہے، جرم دوبارہ کرنے پر تاحیات پابندی کی سزا دی جا سکتی ہے۔

قانون میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی نے اپنے کسی بھی حریف، میچ کے منتظمین اور شائقین کے ساتھ ان کی نسل، ذات، رنگ، مذہب، ثقافت، قومیت وغیرہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتا تو ان قوانین کا اطلاق ہوگا۔
Twwet
ذرائع کے مطابق جوہانسبرگ میں سرفراز احمد میچ ریفری رنجن مدوگالے کے سامنے پیش ہوئے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نسلی تعصب کا تاثردرست نہیں ہے، نادانستگی اور میچ کی صورتحال کے باعث فقرہ کس دیا، اس کارروائی کے بعد میچ ریفری نے رپورٹ مزید کارروائی کیلیے آئی سی سی کو بھیج دی، پاکستانی کپتان کیخلاف کارروائی کا امکان اور انھیں معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔
Twwet

دوسری جانب اپنے نامناسب رویہ پر سرفراز احمد نے معافی مانگ لی، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ مایوسی میں منہ سے کوئی بات نکل گئی جو اسٹمپ مائیک میں پکڑی گئی، اگر اس میں کسی توہین کا پہلو نکلا تو میں معذرت کرتا ہوں، میرا کسی خاص شخص کو ہدف بنانے یا تکلیف دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے الفاظ حریف ٹیم یا شائقین تک نہیں پہنچانا چاہتا تھا، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی میدان کے اندر اور باہر دنیا بھر کے ساتھی کرکٹرز کی عزت نفس کا خیال رکھوں گا۔

سرفراز احمد کے متنازع الفاظ پر پی سی بی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ ہم کسی ایسے جملے یا رویے کی حمایت نہیں کرتے جس سے نسل پرستی کا تاثر پیدا ہو، ڈربن میں پیش آنے والے واقعے سے کرکٹرزکے ایجوکیشن پروگراموں کی اہمیت بڑھ گئی، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے قومی کرکٹرز کی تعلیم کا اہتمام کرینگے، ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی کرکٹر کے دوسروں کیلیے تکلیف دہ جملے پی سی بی کیلیے قابل قبول نہیں،امید ہے کہ اس واقعے سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز متاثر نہیں ہوگی۔

کرکٹ ورلڈ کپ،قومی ٹیم کھیلے گی یا نہیں؟ خبر آگئی



دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی)نے 
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے،ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم بدستور89پوائنٹس کیساتھ 8ویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی سہ ملکی سیریز میں خراب کارکردگی کی بنا پرایک پوائنٹ میں کمی آئی ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی 20بلے بازوں میں صرف ایک پاکستانی موجود ہے جبکہ باؤلنگ رینکنگ میں بھی ابتدائی 20باؤلرز میں ایک پاکستانی باؤلر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو اختتام پزیر ہونے والی ٹرائنگولر سیریز میں ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس انتہائی